نظامتِ اِبلاغیات

تحریک منہاج القرآن کےتحت چلنےوالا یہ شعبہ تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جومشن کی ترویج و اشاعت کے لئے ہر طرح کا اشاعتی مواد مہیا کرتا ہے۔ جس میں قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو کیسٹس، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز شامل ہیں۔اس کےعلاوہ تحریک کے مختلف شعبہ جات، فورمز کو مختلف اوقات میں اپنی اپنی مہمات چلانے کیلئے جس بھی قسم کا ایڈورٹائزنگ میٹریل شائع کرنا ہو یا الیکٹرونک میڈیا کیلئے اشتہارات اور ڈاکومنٹریز بنوانا ہو تو شعبہ ابلاغیات اس متعلقہ شعبہ کی طرف سے مہیا کردہ مواد کو استعمال کر کے شعبہ کی ہر طرح کی ضرورت پوری کرتا ہے۔

نظامت ابلاغیات مندرجہ ذیل ذیلی شعبہ جات پر مشتمل ہے:

  1. پریس اینڈ پبلی کیشنز
  2. ریکارڈنگ اینڈ پروڈکشن
  3. سیلز اینڈ مارکیٹنگ

ان شعبہ جات کا مختصرًاتعارف درج ذیل ہے۔

1- پریس اینڈ پبلی کیشنز

پریس اینڈ پبلیکیشنز کےتحت درج ذیل شعبہ جات کام کر رہے ہیں:

پبلی کیشنز

ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئےاس شعبہ کے زیر اہتمام قائد تحریک اور دیگر تحریکی اکابرین کی کتب کو شائع کرنا اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔ یہ شعبہ اس وقت تک قائدمحترم کی تین سو سے زائد کتب لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے عوام الناس تک پہنچا چکا ہے۔ علاوہ ازیں کیلنڈر، ڈائریز، پوسٹرز، پورٹریٹس وغیرہ کی بروقت تیاری کر کے متعلقہ شعبہ جات کو فراہم کرنا اور پرنٹنگ سے متعلقہ جملہ سامان کی حفاظت کرنا بھی اس شعبہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

پرنٹنگ اینڈ پروڈکشن

فرید ملت ریسرچ انسٹییٹوٹ اور نظامت ابلاغیات کے تحت تیار ہونے والی کتب اور لٹریچر کی بروقت اور معیاری طباعت کیلئے23 جون 1989ء کو منہاج القرآن پرنٹنگ پریس کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔ جس کا اولین مقصد قائد تحریک کی کتب اور مرکز سےشائع ہونے والے جملہ رسائل و جرائد، تحریکی لٹریچر، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تنظیمات سے وابستہ مختلف امور کے بابت مرکزی سیکرٹریٹ میں استعمال ہونے والی سٹیشنری کی پرنٹنگ ہے۔ ڈیزائیننگ و کمپوزنگ سے لے کر بائینڈنگ تک تمام کام یہاں پر ہوتےہیں۔ پریس جدید ترین مشینری سے لیس ہے۔ مشینوں میں سولنا، رولینڈ، روٹا، آٹومیٹک پیپر فولڈنگ مشین، پیپرکٹنگ، ڈائی کٹنگ مشین، آٹومیٹک بُک سلائی مشین، لیمینیشن مشین وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈویلپنگ اینڈ پلیٹ میکنگ کا شعبہ بھی جدید مشینری سے لیس ہے۔

آرٹ اینڈ گرافکس ڈیپارٹمنٹ

یہ شعبہ 1999ء کو وجود میں آیا۔ اس شعبہ میں جدید کمپیوٹر کی مدد سے قائد تحریک کی کتب کے جدید اور قدیم طرز پر ٹائٹیل ڈیزائن کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح MES کی تمام کتب کے ڈیزائن تیار کرنا بھی اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تقریبات کے پوسٹرز، کتب اور مجلہ جات کے ٹائٹلز، اشتہارات، کیلنڈرز، ڈائریوں کے علاوہ بیرون ممالک تنظیمات کے پروگرامز کے اشتہارات (On Demand) اوردعوت ناموں کی اعلیٰ اور فنی لحاظ سے معیاری ڈیزائننگ کی جاتی ہے۔ منہاج یونیورسٹی اور اس کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے پراسپکٹس اور دوسرا پرنٹنگ میٹریل تیار کرنا اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے۔ ماہر اور قابل کمپیوٹر ڈیزائنرز اورکمپوزرز مستعدی سے کام کرتے رہتے ہیں۔

بائنڈنگ

اس شعبہ میں قائد تحریک اور دیگر اکابرین کی تمام کتب کی اعلیٰ درجہ کی بائنڈنگ کی جاتی ہے۔ کتب اس آخری مرحلہ میں اس شعبہ سےگزر کر سیل سنٹر کےحوالہ کردی جاتی ہیں۔حال ہی میں اس شعبہ کی کارکردگی اور استعداد کو بڑھانے کیلئے آٹومیٹک سلائی مشین خریدی گئی ہے۔ جس کے آنے سے اب تمام بکس کے بائنڈنگ کے جملہ مراحل اس شعبہ میں مکمل ہو سکیں گے۔

ریکارڈنگ اینڈ پروڈکشن

پروڈکشن کا قیام تحریک کے ابتدائی دور میں ہی عمل میں لایا گیا تھا۔ ابتدا میں آڈیو ریکارڈنگ اور Coping جدید مشینری پر کی جاتی تھی، جو بیک وقت 15 آڈیوکیسٹس کو دوطرفہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ تھوڑے عرصہ بعد ویڈیو ریکارڈنگ اور Coping کا نظام بھی متعارف کروایا گیا۔اب ڈیجیٹل کیمرہ ریکارڈنگ، سی ڈیز ریکارڈنگ اور Coping انتہائی قیمتی کمپیوٹرز پر ماہرین کی زیرنگرانی ہوتے ہیں۔ اس شعبہ میں تقریباً 10 سے 15 افراد بڑی محنت اورجانفشانی سےکام کر رہے ہیں۔ قائد محترم کے تمام خطابات کی ریکارڈنگ، ڈاکومنٹری کی تیاری، ماسٹرکاپی کی حفاظت اور ترتیب کے علاوہ سیل سنٹر کی طرف سے موصول ہونے والی ہر طرح کی ڈیمانڈ کو پورا کرنا اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔اس وقت تک ہونے والے تمام خطابات کی ماسٹر کاپیوں کو ایک ترتیب سے محفوظ کیا گیا ہے۔

تحریک منہا ج القرآن کے عالمگیر مشن احیائے اسلام اور تجدید دین کے فروغ کے لئے وسائل کا بڑا ذریعہ قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور ان کے ہزارہا موضوعات پر ہونے والے خطابات پر مشتمل آڈیو، ویڈیو، اور سی ڈیز ہیں۔ ان سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی قائد محترم نے تحریک کیلئے ہمیشہ کے لئے وقف کر رکھی ہے اور وہ اس میں سے کسی بھی قسم کی کوئی رائلٹی نہیں لیتے۔ اس شعبہ کے تحت درج ذیل شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔

  1. آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ
  2. ایڈیٹنگ
  3. آرٹ اینڈ فلم ڈیپارٹمنٹ
  4. کیبل ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز

آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ

قائد تحریک کے خطابات کی ریکارڈنگ کا آغاز 1982ء میں عمل میں آیا۔ قائد تحریک کے مرکز یا پورے پاکستان میں کسی بھی جگہ ہونے والے پروگرامز کی ریکارڈنگ اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔ اس شعبہ کے پاس جدید ترین کیمرے اور ریکارڈنگ کا اعلیٰ اور جدید سامان ہے۔

ایڈیٹنگ

خطابات کی ریکارڈنگ ڈیجیٹل ویڈیوDV پر ہوتی ہے، جسے یہ شعبہ جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت ریسرچ سکالرز کی زیرنگرانی ایڈٹ کر کے ماسٹر سی ڈیز تیار کرتا ہے۔ بیرون ممالک ہونے والے خطابات کی ایڈیٹنگ بھی یہی شعبہ کرتا ہے۔ ڈیجیٹل کیسٹس کو بطور مدر (Mother) آڈیو ویڈیو سی ڈیز محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ کیبل نیٹ ورک کیلئے یہ شعبہ سپیشل سی ڈیز بھی تیار کرتا ہے۔ ماسٹر سی ڈیز سے آڈیو ویڈیو سی ڈیز کی کاپیاں کر کے اندرون اور بیرون ملک بھی بھجوائی جاتی ہیں۔

آرٹ اینڈ فلم ڈیپارٹمنٹ

اس شعبہ کا قیام 2004ء میں عمل میں لایا گیا۔ اس شعبہ کا بنیادی کام تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کی ڈاکومنٹری اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے اشتہارات تیار کرنا ہے۔ قائد تحریک اور تحریک کے متعلق تیار ہونے والی مختلف ڈاکومنٹریز بھی اسی شعبہ کی کارگزاری ہے۔ آرٹ اینڈ فلم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف عنوانات پر ڈاکومنٹریز تیار کی گئیں جن میں سےچند ایک نمایاں عنوانات درج ذیل ہیں:

  • دی منہاج یونیورسٹی
  • منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن
  • آغوش
  • پاکستان عوامی تحریک
  • میلاد 2005ء
  • ICIS
  • اعتکاف
  • سونامی

کیبل ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز

وطن عزیز میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کیبل ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز کے ذریعہ عوام الناس تک قائد تحریک کے پیغام کو عام کرنےکیلئے اس شعبہ کا قیام حال ہی میں عمل میں لایاگیا۔ اس شعبہ کی کاوشوں سے کئی کیبل ٹی وی اورچینلز پر تسلسل سے قائد تحریک کے خطابات نشر ہو رہے ہیں۔ جس سے مشن کا پیغام گھرگھر پہنچ رہا ہے۔

سیلز اینڈ مارکیٹنگ

ریکارڈنگ اینڈ پروڈکشن سے تیار ہونے والے ہزاروں خطابات اور پرنٹنگ پریس سے تیار ہونے والی سینکڑوں کتابوں کو دنیابھر میں پھیلانے کیلئے 1982ء میں یہ شعبہ قائم کیا گیا۔ اس شعبہ کے تحت درج ذیل شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔

مرکزی سیل سنٹر

قائد تحریک کی سینکڑوں بکس اور ہزاروں کی تعداد میں تیار ہونے والے خطابات کو دنیابھر میں پھیلانے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک عظیم الشان سیل سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

اندرون ملک مارکیٹنگ

اس شعبہ کا قیام اپریل 1999ء میں عمل میں لایا گیا۔ اس شعبہ کا بنیادی مقصد قائد تحریک کی تصانیف کو ملکی سطح پر عوام الناس میں متعارف کرانا ہے۔ اس وقت قائد تحریک کی تصانیف پاکستان کے47 بڑےشہروں میں تقریباً دو سو بک سٹالوں پر دستیاب ہیں۔

ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد، ڈی جی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، جھنگ، مظفر گڑھ، بھیرہ شریف، بھلوال، حافظ آباد، میانوالی، میر پور، پشاور، درگئی، فاروق آباد، کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، دادو، سندھ، سکھر، احمد پور شرقیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، جہلم، قصور، شیخوپورہ، گجرات اور کھاریاں نمایاں ہیں۔

مارکیٹنگ کے کام کو مزید منظم کرنے کیلئے 2001ء میں اُردو بازار میں ایک سیل سنٹر بنایا گیا۔ اب پاکستان بھر میں مارکیٹنگ سے متعلقہ امور سیل سنٹر اردو بازار میں انجام دیئے جاتے ہیں۔ قائد تحریک کے خطابات کو پاکستان بھر میں پھیلانے کیلئے 23 جولائی 2003ء کو اردو بازار لاہور میں منہاج کیسٹ ہاؤس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس مرکز سے پاکستان بھر میں آڈیو ویڈیو سی ڈیز کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔

بیرونِ ملک مارکیٹنگ

اس شعبہ کا باضابطہ قیام 2004ء میں عمل لایا گیا۔ اس شعبہ کا بنیادی مقصد بیرون ممالک آباد تحریکی ساتھیوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ شعبہ بیرون ممالک میں مقیم تحریکی احباب کو بروقت کتب و کیسٹس کی ترسیل کو ممکن بناتا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے 80 ممالک میں پھیلے تحریک منہاج القرآن کے جملہ سیل سنٹرز اور لائبریریز کو درکار اسلامی کتب و کیسٹس اور دیگر متفرق سامان اسی شعبہ کے تحت ارسال کیا جاتا ہے۔ قائد تحریک کی کتب کے انگریزی، عربی اور دیگر زبانوں میں تراجم اسی شعبہ کے تحت شائع کئے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں درج ذیل کتب سندھی اور پشتو زبان میں شائع ہوئی ہیں۔

  • معارف اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سندھی زبان
  • سیاسی مسئلو او ر اینجو اسلامی حل سندھی زبان
  • سیعاٹپ سندھی زبان
  • تعارف منہاج القرآن پشتو زبان
  • تعارف قبلہ قائد محترم پشتو زبان
  • معارف اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پشتو زبان

سابقہ ذمہ داران

درج ذیل احباب مختلف اوقات میں منہاج القرآن پبلی کیشنز میں ڈائریکٹر کی ذمہ داری سرانجام دیتے رہے:

  • محترم حاجی محمد سلیم قادری
  • محترم شیخ محمد اسلم
  • محترم احمد نواز انجم
  • محترم ظفر اقبال
  • محترم سردار فتح اللہ خان
  • محترم شوکت علی قادری
  • محترم حاجی منظورحسین مشہدی
  • محترم (سکواڈرن لیڈر )عبدالعزیز

منہاج القرآن پبلی کیشنز میں مختلف مواقع پر مختلف ذمہ داریوں پر فائز احباب:

  • محترم شیخ محمد اشرف
  • محترم رانا اعزاز
  • محترم مرزا محمود اختر
  • محترم نور محمد چوہدری
  • محترم محمد سلیم اعوان
  • محترم طارق خان گشکوری
  • محترم ارشد خان
  • محترم سید تنویر حسین
  • محترم رانا جاوید اختر
  • محترم سید فرح احمد فوزی
  • محترم حبیب احمد کوکب

موجودہ ذمہ داران

ذمہ داری ذمہ دار
ناظم ابلاغیات محترم حاجی منظور حسین مشہدی
سینئر نائب ناظم ابلاغیات محترم شکیل احمد طاہر
سینئر نائب ناظم پریس اینڈ پبلی کیشنز محترم شوکت علی قادری
نائب ناظم پبلیکیشنز محترم رانا اعزاز احمد
سیکرٹری محترم احمد مجتبیٰ
انچارج پروڈکشن محترم ڈاکٹر قاشر رفیق
انچارج مرکزی سیل سنٹر محترم نیاز احمد
اکاؤنٹنٹ محترم عظمت علی قادری
مارکیٹنگ منیجر محترم محمد صغیرانجم
انچارج سیل سنٹر اردو بازار محترم حیدر علی
سیل ایگزیکٹو محترم امتیاز احمد
اوورسیز سیلز مارکیٹنگ منیجر محترم فضل حسین
آرٹ ڈیزائنر محترم محمد الیاس قادری
پروڈکشن منیجر پریس محترم اعجاز احمد خان
سیل ایگزیکٹو محترم اعجاز احمد قادری

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی
سب سےزیادہ شائع ہونےوالی چند کتب

کتب تعداد
فلسفہ و احکام حج 45100
معارف اسم محمد (ص) 26400
اخلاق الانبیاء 20900
شہادت امام حسین 36300
اقبال اور تصور عشق 13200
پیغمبر انقلاب اور صحیفہ انقلاب 15400
سیاسی مسئلہ اور اس کا اسلامی حل 16500
قرآنی فلسفہ عروج و زوال 16500
جشن میلاد النبی کی شرعی حیثیت 16500
عشق رسول استحکام ایمان کا واحد ذریعہ 13000
اسلامی فلسفہ زندگی 15400
عصر حاضر اور فلسفہ اجتہاد 14300
السیف الجلی علی منکر ولایت علی 14300
القول المعتبر فی الامام المنتظر 14300
طاہر سےقائد انقلاب تک 60000

Periodical Printing of Books/ Publications

نمبرشمار موضوع 1980-1985 1986-1990 1991-1995 1996-2000 2001-2005 کل
1 انقلابیات 2200 4400 5500 21900 14400 48400
2 سیاسیات 5000 4400 5500 7200 7600 29700
3 قانونیات 4400 5500 4400 6600 5500 26400
4 شخصیات 2200 3300 5500 60450 66050 137500
5 اسلام اور سائنس 4400 5500 4400 8000 8500 30800
6 سندھی 3300 3300
7 انگریزی 2200 2290 3300 14400 100600 122790
8 عربی 1100 2200 4400 2200 3300 13200
9 فقہات 8800 11000 12550 13700 12250 58300
10 تعلیمات 1100 3300 6600 15600 20150 46750
11 اقتصادیات 6600 7700 10100 6600 6400 37400
12 جہادیات 7700 10800 15100 6600 17000 57200
13 فکریات 108800 118800 128800 356400
14 سیرت و فضائل نبوی (ص) 108800 118800 128800 356400
15 عبادات 80000 98600 94100 95600 104700 473000
16 متفرق 99900 108900 159800 105000 125900 599500
ٹوٹل 225600 267890 548850 601450 753250 2397040

مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو :
www.Minhaj.biz

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top